کمپیوٹرائزڈ اوورسیز شناختی کارڈ(نائیکوپ) بنوانے کے لیۓ ضروری کاغذات:

بچوں کے لیۓ:

1۔ بچے کا پاکستانی پاسپورٹ اصل اور فوٹو کاپی

اگر بچے کا پاسپورپ نا بنا ھو تو کمیونے والا پیدائش سرٹیفیکیٹ جس پر والد اور والدہ دونوں کے نام ھوں اور سرٹیفیکیٹ قونصلیٹ سے تصدیق شدہ ھو

2۔ والد اور والدہ کے نادرا کے بنے ھوئے شناختی کارڈ(ارود یا انگلش) اصل اور فوٹو کاپی

والد اور والدہ کا نادرا ریکارڈ میں شادی شدہ ھونا لازمی ھے۔ بصورت دیگر والد اور والدہ میں کوئی ایک اپنے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے لیے درخواست دیں۔

بڑوں کے لیے:

1۔ نادرا کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اصل اور فوٹو کاپی

اگر سمارٹ کارڈ بنا ھو تو لازمی بتائیں کیونکہ سمارٹ کارڈ رکھنے والا صرف سمارٹ کارڈ اوورسیزکارڈ ھی بنوا سکتاھے۔ بصورت دیگر فیس ضائع ھو جائے گی

2۔ پاکستانی یا فارن پاسپورٹ اصل اور فوٹو کاپی

ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے لیئے:

1۔ نکاح نامہ

اگر نکاح پاکستان میں ھوا ھو تو یونین کونسل سے جاری کردہ نکاح نامہ جو کہ فارن آفس اور قونصلیٹ سے تصدیق شدہ ھو-

2۔ خاوند /بیوی کا شناختی کارڈ یا فوٹو کاپی